خواتین کی بے وفائی ان کے چہرے کی وجہ سے نہیں پکڑی جاتی


مردوں اور خواتین کے چہروں سے ان کی بے وفائی کو پکڑنے کے متعلق سائنسدانوں نے ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق میں آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”بے وفائی کی علامتیں مردوں کے چہرے پر کسی تحریر کی طرح لکھی ہوتی ہیں اور ان کے چہرے کو دیکھ کر ہی بخوبی پتا چلایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیوی سے بے وفائی کر رہے ہیں لیکن خواتین کے چہرے ان کی بے وفائی کی کوئی علامت ظاہر نہیں کرتے، چنانچہ ان کے چہرے کو دیکھ کر ان کے بے وفا ہونے کا پتا چلانا ناممکن ہے۔“

یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 751 مرد و خواتین کو کچھ مردوں اور خواتین کی تصاویر دکھائیں اور ان سے یہ سوال کیا کہ ان میں سے کون سے مرد یا عورت اپنے شریک حیات سے بے وفائی کر رہا ہے۔ حیران کن طور پر شرکاء میں سے ہر پانچ میں سے ایک نے تصاویر میں موجود مردوں کو پہچان لیا کہ وہ بے وفائی کر رہے ہیں۔ اس کے برعکس خواتین کی تصاویر میں کوئی ایک بھی نہیں یہ پتا نہیں چلا سکا کہ کون سی خاتون اپنے شوہر سے بے وفائی کر رہی ہے۔

سائنسدانوں نے شرکاء سے یہ بھی پوچھا کہ ان تصاویر میں سے کون سے مرد وں یا عورتوں کے مستقبل میں بے وفائی کرنے کے امکانات ہیں؟ یہاں بھی 23 فیصد لوگوں نے مردوں کے متعلق درست پیش گوئی کر دی تاہم خواتین کے متعلق کوئی کچھ نہیں بتا سکا۔ تحقیق میں شرکاء نے جن مردوں کو بے وفا قرار دیا وہ خاصے تنومند اور مضبوط پٹھوں والے تھے۔ اس کے برعکس خوش شکل مگر متناسب جسم کے مالک مردوں کو کم لوگوں نے بے وفا قرار دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).