کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کے ایک ہفتے بعد سلمان خان کے ساتھ ’’فیوی کول‘‘ کا آئٹم سانگ کیسے کیا؟


ہندوستانی فلم انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ میں ’’رفیوجی ‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر اور روشنیوں کی اس مصنوعی دنیا میں کئی ’’عشق‘‘ لڑانے کے بعد انہوں نے گھر بسانے کا فیصلہ کیا ، اب گو کہ وہ بہت زیادہ فلمیں نہیں کر رہی لیکن ہندوستان میں ان کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے درجنوں فلموں میں بے ساختہ اداکاری اور مرکزی کرداروں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کیا اور ہر دوسرا پرڈیوسر اُنہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند رہا جبکہ کرینہ کپور نے کئی فلموں میں’’ آئٹم سانگ‘‘ سے بھی اپنی حشر انگیز اداؤں سے کئی دلوں پر قیامت ڈھائی ۔ اب کرینہ کپور نے سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 2‘‘ میں اپنے آئٹم سانگ کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

سال 2010ء میں بھارتی باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم’’ دبنگ ‘‘ میں ملائیکہ اروڑہ نے آئٹم سانگ ’’منی بدنام ہوئی‘‘ سے کروڑوں دلوں کو اپنا دیوانہ بنایا تھا جبکہ ’’دبنگ 2‘‘ کے آئٹم سانگ ’’فیوی کول ‘‘ پر کرینہ کپور نے پرفارم کیا تھا۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ دبنگ 2میں ’’فیوی کول‘‘ کی انہیں آفر ہوئی تو وہ اس گانے میں پرفارم کرنے سے گھبرا رہی تھیں۔

اس گھبراہٹ کی وجہ یہ تھی کہ میری شادی 16 اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ ’’فیوی کول‘‘ کی شوٹنگ میری شادی کے ساتویں روزیعنی 23 اکتوبر کو شیڈول تھی۔ مجھے ’’فیوی کول‘‘ کو شوٹ کرنا تھا جس پر میں نے سیف علی خان سے اجازت لی کہ کیا وہ اس گانے میں میرے پرفارم کرنے پر راضی ہیں کیوں کہ یہ ایک آئٹم گانا ہے؟ سیف علی خان نے فوری ’’ہاں ‘‘کر دی۔ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت سارے لوگ ایسا فیصلہ اپنی شادی کے ایک ہفتے کے بعد کسی صورت نہیں لے سکیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).