’دیاوان‘ میں ونود کھنہ کے ساتھ بولڈ سین کرنے کے بعد مادھوری نے عہد کیا کہ آئندہ کبھی ایسا سین نہیں کریں گی


مادھوری کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی ادکاراﺅں میں ہوتاہے اور انہوں نے اپنے کریئر میں انتہائی شاندار فلموں میں کام کر کے تاریخ میں اپنا نام بنایا۔ اب وہ باون برس کی ہو چکی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر ان کی عمر کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔

مادھوری پہلی بار تب خبروں کی زینت بنیں جب انہو ں نے 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیاوان‘ میں اپنے سے 21 سال بڑے اداکار ونود کھنہ کے ساتھ ’بوس و کنار ‘کا سین عکسبند کروایا تھا ،اس وقت ونود کھنہ کی عمر 42 سال تھی جبکہ مادھوری صرف 21 سال کی تھیں۔ اس سین پر کافی تنقید ہوئی تھی بلکہ اسے تب کی فلمی دنیا میں انتہائی فحش سین بھی قرار دیا گیا تھا۔ اس فلم کے ڈائریکٹر فیروز خان تھے جو کہ ونود کھنہ کے بہترین دوستوں میں بھی گنے جاتے تھے۔ مادھوری نے اس فلم میں سے یہ سین نکلوانے کی کوشش بھی کی اور وہ اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کا بھی ارادہ رکھتی تھیں لیکن فیروز خان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے باعث وہ ایسا کوئی قدم اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو پائیں اور یہ سین فلم میں سے نہیں نکالا گیا ۔

دیاوان کی ریلیز کے بعد مادھوری نے کئی بار یہ انکشاف کیا انہیں فلم میں یہ سین کرنے کا انتہائی افسوس ہے۔ 1993 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ “مجھے افسوس ہے کہ میں نے ‘دیاوان’ میں یہ سین کیا. لیکن جب آپ نئے ہوتے ہو تو نہیں جانتے کہ ڈائریکٹر کو کسی سین کے لئے نہ بھی کہا جا سکتا ہے. 2011 میں مادھوری نے کہا تھا کہ انہیں وہ سین نہیں کرنا چاہئے تھا۔ فلم دیکھنے کے بعد مجھے حیرت تھی کہ میں نے یہ سین کیوں کیا۔ اس سین کی فلم میں کوئی ضرورت بھی نہیں تھی. اس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ کبھی بھی اس طرح کے سین نہیں کروں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).