ہم بار بار مرنا پسند کرتے ہیں


ہم جذباتی طور پر مرنا\"quratul

اور گھٹ گھٹ کر جینا پسند کرتے ہیں

بہ نسبت ہنستے ہوئے

سینہ تان کر فخر سے مرنے کے

چھپ چھپ کر

کونوں کھدروں میں

مرنا پسند کرتے ہیں

ہم ایک بار نہیں مرنا چاہتے

حالانکہ ہر روز مرنے سے ایک بار مرنا بہتر ہے

ہم بم دھماکوں میں

اجتماعی طور پر مرنا پسند کرتے ہیں

یا پھر حکومت کی طرف سے

لگائے جانے والے

بے تحاشا ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب کر

بلکل بونے ہو کر چلنا پسند کرتے ہیں

سر اٹھا کر ایک ہی بار

مرنا پسند نہین کرتے

ہم مجرموں کے خوف سے

انھیں آزاد کر دیتے ہیں

اور سڑکوں چوراہوں پر

ہسپتالوں میں، اسکولوں میں

عبادت گاہوں میں، دفتروں میں

دہشت گردوں کے ہاتھوں

مرنا پسند کرتے ہیں

ہم ایک بار نہیں مرنا چاہتے

حالانکہ ایک بار مرنا آسان ہے

ہم محفلوں میں خود نمائی

اور خود پسندی کی موت مرنا پسند کرتے ہیں

ہمیں خود اپنی موت کا پتہ نہیں ہوتا

لیکن دوسروں کو بے موت مارنا پسند کرتے ہیں

ہم مرنا اور مارنا پسند کرتے ہیں!!


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments