’تھری ایڈیٹس ‘ کا سیکوئل بھی بنے گا
کیا آپ کو بولی وڈ فلم تھری ایڈیٹس یاد ہے؟ تین دوستوں کی یہ کہانی ہوسکتا ہے آپ کو دوبارہ دیکھنے کو مل جائے۔ممبئی میں فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کے دس سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران بولی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کا ایک اشارہ دیا۔
2009 میں ریلیز ہوئی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے ساتھ آر مادھون اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنی اس فلم کی کہانی تین دوستوں کی کالج لائف کے گرد گھومتی ہے جس نے شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی خوب داد وصول کی تھی۔فلم ’تھری ایڈیٹس‘ ان تینوں اداکاروں کی ایک ساتھ دوسری فلم تھی، اس سے قبل یہ ایک ساتھ فلم ’رنگ دے بسنتی‘ میں نظر آئے تھے۔
پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا ’میں مادھون اور شرمن کے ساتھ دو فلموں کے بعد ایک فلم اور کر کے ہیٹ ٹرک کرنا چاہتا ہوں، فلم کے ہدایت کار نے مجھے بتایا ہے کہ انہوں نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل بنانے کا ارادہ کیا ہے تو ہم اچھے کی امید کر سکتے ہیں‘۔
تھری ایڈیٹس کی اصل کہانی چیتن بھگت کے ایک ناول فاﺅ پوائن سمون سے لی گئی ہے، جسے ایسا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سیکوئل کی کہانی اصل سکرپٹ پر مبنی ہو۔
اس حوالے سے عامر کا کہنا تھا ’راج کمار ہیرانی نے کچھ عرصہ پہلے مجھ سے کہا تھا کہ انہیں سیکوئل کے لیے کوئی کہانی مل چکی ہے تو اب دیکھنا ہے کہ ہم سب کب ملے گے‘۔
عامر خان اس وقت فلم دنگل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).