بھارت نے آسٹریلیا میں فتح کا مزہ چکھ لیا
بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 37 رنز سے ٹی 20 میچ ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
سیریز کے افتتاحی ٹی 20 میچ میں مہمان بھارت نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آسٹریلیا کو ایک سو نواسی رنز کا ہدف دیا، ویرات کوہلی 90 رنز کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کے ساتھ نمایاں رہے۔ س±ریش رائنا نے مجموعی سکور میں 41 رنز کا اضافہ کیا۔ جواب میں بھارتی الیون کی نپی ت±لی باو¿لنگ کے سامنے کینگروز کھل کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ کپتان آرون فِنچ کے 44 رنز بھی آسٹریلیا کو شکست سے نہ بچا سکے اور پوری ٹیم انیس اعشاریہ تین اوور میں ایک سو اکیاون رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سینتیس رنز کی جیت سے مہمان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).