بھارتی اداکارہ ایریکا فرنینڈس کا ڈریس اسٹیج پر سب کے سامنے گر گیا۔ ساتھی اداکارہ نے فوراً مدد کی مگر۔۔۔


بھارتی اداکارہ ایریکا فرنینڈس کا کیمرہ کے سامنے ہی اسٹیج پر ڈریس کا ایک حصہ کھل کر گر گیا۔ اس صورت حال پر اداکارہ بری طرح گھبرا گئی۔ جب تک وہ ڈریس ٹھیک کرتیں۔ ان کا یہ Oops  لمحہ کیمرے میں قید ہو گیا۔ اس طرح ٹرینڈی ڈریس پہننا اس اداکارہ کو کافی بھاری پڑ گیا۔

ٹی وی اداکارہ ایریکا فرنانڈیز ایکتا کپور کے شو کسوٹی زندگی کی (2) میں لیڈ رول میں نظر آ رہی ہیں ۔ ٹی وی کی یہ اسٹار اداکارہ ٓئی ڈبلیو ایم بز اسٹائل ایوارڈ 2019 تقریب میں شامل ہونے کیلئے پہنچی تھیں ۔ اس ایوارڈ تقریب میں کئی مشہور ستارے بھی موجود تھے ۔ وہیں ان سب کے درمیان اداکارہ ایریکا سفید رنگ کے گاون میں نظر آئیں۔ وہ اس لباس میں کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں ۔

ایریکا جیسے ہی کیمرے کے سامنے پہنچیں ، ان کی ڈریس کے اوپر کا تھوڑا سا حصہ نکلا ہوا نظر آیا ۔ جیسے ہی ایریکا نے ڈریس کی اس حالت کو دیکھا ، تو انہوں نے ٹھیک کرنے کی کوشش کی، لیکن ڈریس کا یہ حصہ گر کر ان کے ہاتھ میں آگیا ۔ ایریکا کیمرے کے سامنے خود کو اس حالت میں پا کر گھبرا گئیں۔ اگرچہ ان کے ساتھ آئیں دو خواتین نے فورا ایریکا کی مدد کی اور ڈریس کو ٹھیک کر دیا  تاہم جب تک ایریکا کا ڈریس ٹھیک ہو پاتا، اس وقت تک ان کا یہ اوپس مومنٹ کیمروں میں قید ہوچکا تھا۔

ایریکا کسوٹی زندگی کی 2 سے پہلے مشہور ٹی وی سیریل "کچھ رنگ پیار کے ایسے بھی” میں نظر آ چکی ہیں ۔

Facebook Comments HS