خوشگوار جنسی سرگرمی سے اگلے روز دفتری کاموں پر مثبت اثرات پڑتے ہیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ہم اپنے کام کو دفتر سے اپنے ساتھ گھر لے آتے ہیں، اور گھر پر ہونے والے معاملات کو لے کر دفتر پہنچ جاتے ہیں۔ خاص طور پر ایسا تب ہوتا ہے جب ہم ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں۔ دفتر میں کشیدگی کے بعد گھر میں ہنگامہ کرتے ہیں یا شریک حیات کے ساتھ جھگڑے کے بعد دفتری کام میں گڑبڑ کرتے ہیں۔

تاہم محققین وٹکنز اور وانگنر (2019) کے مطابق، ضروری نہیں کہ گھر اور دفتر کی زندگی میں تال میل ہمیشہ منفی اثرات ہی لاتا ہو۔ ان محققین نے دو ہفتے کے لئے 159 شادی شدہ ملازمین کے مطالعے کے بعد اپنے نتائج شائع کئے ہیں۔ شرکاء نے گھر اور دفتر میں صبح، دوپہر اور رات کے اپنے تجربات کے بارے میں سوالات کے جواب دیے۔ اس تحقیق کا بنیادی مقصد یہ دیکھنا تھا کہ کیا گھر میں جنسی سرگرمی سے کام کی جگہ پر مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

معلوم ہوا کہ تجربے کے شرکا نے جس رات اپنے ساتھی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا، اگلے دن وہ کام میں زیادہ مثبت موڈ میں تھے۔ شرکا نے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی سے زیادہ مطمئن ہونے کا اشارہ بھی دیا۔ شرکا کا کہنا ہے کہ اگر وہ ایک رات پہلے جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں تو ان کا مثبت موڈ کام پر زیادہ مثبت اثرات ڈالتا ہے۔ اور یہ نتائج صرف شادی شدہ افراد کے ضمن میں ہی منطبق نہیں ہوتے بلکہ شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے والوں نے بھی ایسے ہی اثرات کی نشاندہی کی۔

دوسری طرف کام کی جگہ پر کشیدگی سے جنسی خوشی پر برے اثرات بھی پڑتے ہیں۔ شرکاء نے بتایا کہ جب انہیں دفتر میں دباؤ اور کشیدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس رات مطمئن جنسی تعلق کے امکان کم ہو جاتے ہیں۔

ان نتائج سے گھر اور دفتر کی زندگی کے درمیان تعلقات کی ایک پیچیدہ تصویر سامنے آتی ہے۔ خوشگوار جنسی سرگرمی سے انسانی مزاج میں توانائی کی سطح بڑھ جاتی ہے اور اگلے دن کام زیادہ پرلطف محسوس ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ کام سے تھکے ہوئے ہوں تو جنسی تعلقات کی خوشی کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •