ایرئیل ڈٹرجنٹ کے اشتہار میں آزادی نسواں کی حمایت کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دے کر اشتعال انگیزی


ایرئیل ڈٹرجنٹ پاؤڈر بنانے والی کمپنی ایک مذہبی تنازع میں پھنس گئی ہے۔ ایرئیل کے نئے اشتہار میں لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ایسی ٹیگ لائن شامل کی گئی ہے کہ لوگ مشتعل ہو کر ایرئیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایرئیل کمپنی کی طرف سے اس اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ ”کیا عورت کا چاردیواری میں رہنا ”داغ“ ہے؟“

اس فقرے کو انٹرنیٹ صارفین غیراسلامی قرار دے رہے ہیں اور ٹوئٹر پر ’بائیکاٹ ایرئیل‘ کا ٹرینڈ مقبول ہو رہا ہے۔ اس ٹرینڈ کے تحت مہر زین نامی ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر یہ اشتہار پوسٹ کیا اور ساتھ لکھا کہ ”ایرئیل کے اس گھٹیا اشتہار کو دیکھیں، کس طرح یہ ہمارے مذہب کا مذاق اڑا رہے ہیں۔“

شیام علی نامی صارف نے لکھا کہ ”اس ملک میں کیا چل رہا ہے۔ فلموں میں فحاشی کے بعد اب یہ اشتہارات؟ چار دیواری کوئی قید نہیں ہے، یہ حفاظت کے لیے ہوتی ہے۔“

دانش ناصر وانی کا کہنا تھا کہ ”ایرئیل کے اشتہار میں جو جملے شامل ہیں وہ اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔ حکومت کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔“

کامران خان نامی صارف نے لکھا کہ ”پیمرا اگر ایسے اشتہارات کو بند نہیں کر سکتا تو حکومت کو چاہیے کہ یہ ادارہ ہی ختم کر دے اور کوئی اس سے بہتر ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).