انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیب کی بکنی تصویر نے طوفان کھڑا کر دیا


فلم ساز انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ کچھ روز پہلے تک سوشل میڈیا پر ریپ کی دھمکیوں کی وجہ سے سرخیوں میں تھیں۔

عالیہ کشیب ۔ سوشل میڈیا پر اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ عالیہ نے اپنی بکنی تصویر شیئر کی اور پھر اس تصویر پر کمینٹس کا ہنمگامہ خیز سلسلہ شروع ہو گیا۔

دوستوں کے ساتھ تصویروں کے علاوہ عالیہ اپنی ویکیشن فوٹو اور بکنی لک کیلئے بھی معروف ہیں۔ اس بات کا خاصا امکان ہے کہ عالیہ کے فلم انڈسٹری میں انٹری لینے کی خبر جلد ہی مل جائے گی کیونکہ عالیہ اسٹار مٹیریل نظر آتی ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دنوں عالیہ کو سوشل میڈیا پر دھمکی مل رہی تھی کہ وہ اپنے والد یعنی انوراگ کشیپ کا منہ بند کروا دیں۔ اس کے ساتھ انہیں ریپ کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ اس بارے میں انوراگ نے ایک ٹویٹ کیا تھا، انہوں نے لکھا ‘پیارے مودی جی، جیت پر آپ کو بہت بہت مبارکباد لیکن مہربانی کرکے یہ بتائیں کہ ایسے فالوورس سے کیسے نمٹیں جو میری بیٹی کو دھمکی دیکر آپ کی جیت کی خوشی منا رہے ہیں۔ انوراگ نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ یہ ان کی بیٹی کی کسی تصویر پر آیا کمینٹ ہے جس میں ان کیلئے قابل اعتراض الفاظ لکھے گئے۔

انوراگ نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد انہوں نے ٹرولرز کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت شکایت درج کروائی۔ اس کے بعد سپورٹ کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹویٹ لکھا۔ ‘میں ممبئی پولیس ، سائبر سیل اور برجیندر سنگھ کا شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نے ایف آئی آر درج کرنے میں میری مدد کی۔ اس کے علاوہ میں دیویندر فڑنویس اور نریندر مودی جی کا ان کے سپورٹ کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اب میں خود کو ایک محفوظ والد محسوس کر رہا ہوں’۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).