ممبئی کی بارش میں چھت پر چڑھ کر ڈانس کرتی تمنا بھاٹیہ کی ویڈیو وائرل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ممبئی میں ان دنوں بارش کا موسم چل رہا ہے ۔ نہ صرف ممبئی کے عام لوگ بلکہ بالی ووڈ ستارے بھی مون سون کی خوشی منا رہے ہیں۔ بارش کے اس موسم میں ہر کوئی اپنے انداز میں لطف اٹھا رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا بارش میں ڈانس کرنے کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے ۔ اس ویڈیو میں تمنا بھاٹیہ گھر کی چھت بارش کا مزہ لیتے ہوئے ڈانس کر رہی ہیں ۔

تمنا کے ساتھ اس ویڈیو میں ایک دوسری خاتون بھی نظر آرہی ہے ۔ دونوں چھت پر چڑھ کر ڈانس کررہی ہیں۔ تمنا بھاٹیہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے وابستہ چیزیں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

تمنا بھاٹیہ جلد ہی نواز الدین صدیقی کے ساتھ فلم بولے چوڑیاں میں نظر آنے والی ہیں۔ تمنا سے پہلے مونی رائے کو اس فلم میں لیا گیا تھا ، لیکن کچھ تنازع کے بعد انہیں فلم سے باہر کردیا گیا۔ اب مونی رائے کی جگہ تمنا بھاٹیہ نواز الدین کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئیں گی ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •