صحت مند، کامیاب اورخوشحال: پارٹنر سے بھر پور پیار کریں


پیار میں ڈوبے لوگ اپنے ساتھی کے ساتھ اتنی گہرائی سے جڑے ہوتے ہیں کہ کسی اور سے جسمانی تعلقات نہیں بنانا چاہتے۔

محبت سے لبریز رشتہ ذہنی خوشحالی دیتا ہے۔ پیار میں ڈوبے لوگ ایک الگ ہی دنیا میں ہوتے ہیں۔ ہر وقت اپنے ساتھی کو یاد کر کے بھی کئی بار چہرے پر مسکان آ جاتی ہے۔ پیار لوگوں کے لئے ٹانک کی طرح کام کرتا ہے۔ پیار میں پڑنے والے لوگوں کو کسی بھی طرح کےڈپریشن اور ذہنی بیماری کا خطرہ نہیں ہوتا ہے۔ اگر آپ ہمیشہ ایک خوشحال اورصحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تواچھے دوست بنائیے اور پیار کیجئے۔

ایک حالیہ  ریسرچ میں یہ بات سامنےآئی ہے کہ جو نوجوان کسی سے جذباتی لگاو رکھتے ہیں وہ زیادہ خوش رہتے ہیں اور انہیں کسی طرح کے ڈپریشن یا ذہنی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس ریسرچ کے مطابق جو بچے اپنی فیملی یا اسکول میں باقی دوستوں کے ساتھ جذباتی طور پر جڑ جاتے ہیں، انہیں کسی بھی طرح کی دماغی پریشانی کا امکان 66 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ اس بات کا امکان بھی تقریباً 65 فیصد تک کم ہو جاتا ہے کہ ایسے لوگ کسی نشے کےعادی ہو جائیں۔

یہ لوگ جذباتی طور پر اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ اپنے دوست کے ساتھ کسی طرح کے تشدد میں ملوث نہیں پائے جاتے۔ پیار میں ڈوبے لوگ اپنے ساتھی کے ساتھ اتنی گہرائی سے جڑے ہوتے ہیں کہ یہ کسی دیگر سے جسمانی تعلقات نہیں بنانا چاہتے۔ یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں میں جنسی بیماریوں کا امکان بے حد کم ہوتا ہے۔ ریسرچ میں یہ بات بھی سامنےآئی کہ آپ کے ساتھی کے ساتھ آپ کا رشتہ جتنا مضبوط ہوتا ہے، آپ اتنے ہی زیادہ خوش رہتے ہیں اور آفس میں آپ کی کارکردگی بھی بہتر رہتی ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کا کیریئر بھی کامیاب رہتا ہے اور پروموشن کا بھی امکان رہتا ہے۔ پیار سے بھرپور مضبوط رشتہ آپ کی صحت، کامیابی اورذہنی امن کے لئے بے حد مفید ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).