بالی ووڈ اداکارہ پوجا بترا نے 42 سال کی عمر میں خفیہ شادی کر لی


ایک دور میں بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراوں میں شمار کی جانے والی اداکارہ پوجا بترا کے بارے مین معلوم ہوا ہے کہ میڈیا سے فاصلہ رکھنے والی اداکارہ نے 42 سال کی عمر میں خفیہ شادی رچا لی ہے  گزشتہ کافی دنوں سے ان کے معاشقہ کی خبریں تو آ رہی تھیں، لیکن کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ اچانک شادی کرلیں گی ۔

پوجا بترا نے جس شخص سے شادی کی ہے وہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں اور کئی بڑی فلموں میں بھی نظر آ چکے ہیں ۔ تاہم دونوں کی شادی کی خبریں ابھی صرف ذرائع کے حوالے سے بتائی جارہی ہیں۔ دونوں میں سے کسی نے بھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

اداکارہ پوجا بترا نے 2002 میں ڈاکٹر سونو اہلووالیہ سے بھی شادی کی تھی ۔ شادی کے بعد پوجا امریکہ جا کر بس گئی تھیں ۔ حالانکہ یہ شادی زیادہ دنوں تک نہیں چلی اور 9 سال بعد سونو اور پوجا کے درمیان علاحدگی ہوگئی ۔

طلاق کے کافی وقت بعد پوجا کی ملاقات نواب شاہ سے ہوئی اور دھیرے دھیرے یہ ملاقات پیار میں بدل گئی۔ حال ہی میں ایک ویب اخبار نے دعوی کیا کہ اس جوڑے نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔ خبر کے مطابق پوجا بترا اور نواب شاہ نے جموں و کشمیر میں شادی کی ۔

یاد رہے کہ اس سال عید کے موقع پر نواب نے انسٹاگرام پر پوجا کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے تعلق کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں 46 سال بعد اپنی سول میٹ ملی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).