چکوال کی سیاست میں ن لیگ کی بڑی کامیابی


چکوال کی سیاست میں کئی دنوں سے جس خبر کا انتظار تھا وہ بالاخر سامنے آگئی۔ حمزہ شہباز سے چکوال کی معروف سیاسی شخصیت \"saeed-afzal\"سردار غلام عباس نے ملاقات کی اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے تمام ساتھیوں سمیت بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس کے بعد کیا مسلم لیگ ن مضبوط ہو گی یا اس میں سے کچھ لوگ باہر چلے جائیں گے اور دوسری جماعتوں کی راہ لیں گے یہ فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا۔ غلام عباس کسی ایک سیاسی جماعت میں رکنے والے نہیں ہیں وہ پی پی، ق لیگ، تحریک انصاف میں شامل رہ چکے ہیں اور آزاد سیاست بھی کر چکے ہیں۔

جنرل مجید ملک کی وفات کے بعد مسلم لیگ ن کے لیے یہ فیصلہ کرنا بہت ضروری ہوتا جا رہا تھا کیونکہ مرکزی سطح پر ن لیگ کے ساتھ کوئی بڑی شخصیت موجود نہ تھی۔ بھٹو کی وفات کے بعد پی پی کبھی بھی چکوال کی قومی یا صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ ہر طرح کے تجربات کئے گئے۔ کئی لوگوں کو سامنے لایا گیا۔ لیکن فتح مقدر نہ بن سکی اور چکوال ن لیگ کا ہی قلعہ رہا۔ تحریک انصاف کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ چوہدری لیاقت، سلیم اقبال صوبائی نشستوں پر ناقبل شکست رہے۔ جنرل مجید ملک کے انتقال کے بعد سے ن لیگ کو ایک ایسے رہنما کی تلاش تھی جو ن لیگ کو ضلع کی سطح پر قیادت دے سکے۔ اس کے لئے قرعہ فال سردار غلام عباس کے نام نکلا۔ اس سے قبل لاہور میں صوبائی ارکان اسمبلی اور ن لیگی عہدیداروں سے رائے لی گئی جن کی رائے سردار غلام عباس کے حق میں کچھ زیادہ بہتر نہ تھی اور اس پر بے چینی کا اظہار کیا گیا لیکن فیصلہ پھر بھی سردار غلام عباس کے حق میں کیا گیا۔ کیا \"sardar-ghulam-abbas\"وہ اس فیصلے پر پورا اترتے ہوئے ن لیگ میں ہی طویل عرصے تک قیام کریں گے؟ ان کا سابقہ ریکارڈ تو اس ک نفی کرتا ہے لیکن مستقبل میں کیا ہوگا اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments