اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان کے درمیان تعلقات قائم تھے؟ ماروی میمن


مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن  نے دھماکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ  سابق وفاقی خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کے درمیان تعلقات قائم تھے؟ ماروی میمن کا کہنا ہے کہ انوشہ رحمان اسحاق ڈار کو ڈار صاحب یا ڈار انکل کہہ کر پکارتی تھی، تاہم معاملات کچھ اور تھے۔ یہ ایک قسم کا تکون تھا۔ اسحاق ڈار مجھے یقین دلانے کی کوشش کرتے تھے کہ وہ واقعی انوشہ رحمان کیلئے سوائے ایک انکل کے اور کچھ نہیں۔ اس حوالے سے جلد پریس کانفرنس کرکے تمام حقائق سامنے لاؤں گی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کے تعلقات سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔ ماروی میمن نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ انوشہ رحمان ہمیشہ اسحاق ڈار کو ڈار صاحب یا ڈار انکل کہہ کر پکارتی تھی، تاہم معاملات کچھ اور ہی تھے۔ ڈار انکل نے میرے سامنے جو انوشہ کے بارے میں کہا وہ جلد بتاﺅں گی۔ یہ اب ایک مضحکہ خیز تکون لگتی ہے لیکن اس وقت میرے لیے یہ خود کش حملے سے کم نہیں تھی۔

واضح رہے کہ معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے اکتوبر 2017 میں اسحاق ڈار کی ماروی میمن سے خفیہ شادی کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان خفیہ شادی 30 جولائی 2016 کو منسٹرز انکلیو میں ہوئی تھی۔ سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ماروی میمن سے خفیہ شادی کی تردید کی تھی۔ تاہم ماروی میمن نے اس حوالے سے اشاروں میں کئی ٹویٹس کر کے اسحاق ڈارکو وارننگ دی ہے کہ معاملہ طے نہ پانے کی صورت میں وہ ایک پریس کانفرنس میں تمام حقائق سامنے لائیں گی۔

19 اگست 1972 کو کراچی میں پیدا ہونے والی ماروی میمن نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز مسلم لیگ قاف سے کیا تھا۔ پرویز مشرف کی حکومت ختم ہونے کے بعد وہ مسلم  لیگ (ق) سے لاتعلق ہو گئیں۔ ماروی میمن نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت کی کوشش کی تاہم معاملات طے نہ ہونے پر انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ ماروی میمن رسمی طور پر اب بھی مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں، تاہم عملی طور پر سابق حکمران جماعت سے الگ ہو چکی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).