پاکستان میں کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے : ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل


\"transperency\"ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی آئی ہے،کرپشن کےخلاف ریٹنگ 3 درجے کی بہتری ،پاکستان سارک ممالک میں ریٹنگ بہترکرنےوالا واحد ملک بن گیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مختلف ممالک میں کرپشن سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی،دنیا بھر میں کرپشن کی شرح کا جائرہ لینے والے عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان 2015ء کے سی پی آئی انڈکس میں سارک کے 5 ملکوں میں رینکنگ بہتر کرنے والا واحد ملک رہا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2014 ءکے مقابلے میں 2015 ءمیں کرپشن کے خلاف کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری آئی اور صفر سے 100 کے پیمانے پر اس کی درجہ بندی 30 نمبر پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق 5 سارک ملکوں میں سے پاکستان وہ واحد ملک ہے، جس نے سی پی آئی سکور بہتر کیا۔کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں صفر کا مطلب کرپٹ ترین ملک اور 100 کا مطلب شفاف ترین ملک ہے،پاکستان کی کرپشن کیخلاف کارکردگی مزیدبہترہونی چاہیے تھی، کرپشن کےخلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کرکے رینکنگ مزید بہتر کی جاسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صفرسے سوکے سکیل پر 168ممالک میں دوتہائی کا سکور50سے کم رہا،کرپشن کےخلاف ڈنمارک کی ریٹنگ مسلسل دوسرے برس پہلے نمبر پر رہی، شمالی کوریااورصومالیہ کی ریٹنگ سب سے بدتررہی، کرپشن کیخلاف لیبیا ، آسٹریلیا،برازیل، سپین اورترکی کی ریٹنگ کم ہوئی ،برطانیہ،یونان اورسینی گال کی ریٹنگ میں غیرمعمولی بہتری آئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ہر سال 168 ممالک میں کرپشن کیخلاف جاری کوششوں اور ان کے نتائج پر مشتمل رپورٹ جاری کرتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments