شام میں دو خودکش حملوں میں 22 افراد ہلاک
شام کے شہر حمص میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 100 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حمص میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حمص کے گورنر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک حملہ آور نے خود کو فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد چیک پوسٹ کے گرد جمع ہوگئی اور اس وقت دوسرے حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جب کہ حملے کی ذمہ داری جنگجو تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).