پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات فروری کے دوسرے ہفتے متوقع
بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات فروری کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے متعلق رابطے میں ہیں اور فروری کے دوسرے ہفتے میں سیکرٹری خارجہ مذاکرات متوقع ہیں جب کہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔
پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات 15 جنوری کو ہونا تھے تاہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ مذاکرات نہ ہوسکے جب کہ اس حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک مذاکرات کے لیے تاریخ کا تعین کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت ماضی میں کئی بار مختلف بہانے تراشتے ہوئے خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں ٹال مٹول سے کام لیتا آیا ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).