پریانکا چوپڑا انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر لگانے کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟


سوشل میڈیا کے معاملات پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ نے انکشاف کی اہے کہ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر لگانے کے عوض مشہور شخصیات بھاری رقم وصول کرتی ہیں۔ اس فہرست میں بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا 19 ویں اور انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 23 ویں نمبر پر رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا کا شمار کامیاب اداکاراﺅں میں ہوتا ہے تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ یا تصویر لگانے کے 271000 ڈالر حاصل کرتی ہیں جو 4 کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار 750 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا کے اکاؤنٹ کو 4 کروڑ 33 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اس فہرست میں 23ویں پوزیشن پر ہیں جو ایک پوسٹ کے 196000 ڈالر (3 کروڑ 16 لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے) کماتے ہیں۔ ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر 3 کروڑ 82 لاکھ افراد فالو کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).