عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں لایا گیا، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا


جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو بری کرنے کی درخواست مسترد کردی اور 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کردیا۔ عرفان صدیقی کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عرفان صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کر دی جبکہ عرفان صدیقی کے وکلا نے جوڈیشل ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ عرفان صدیقی کو رہا کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد عرفان صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عرفان صدیقی کو بری کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).