مردوں کے ساتھ 220 ناکام تجربات کے بعد سابق ماڈل الزبتھ ہاڈ نے پالتو کتے سے شادی کر لی 


مردوں کے ساتھ سینکڑوں ناکام ملاقاتوں کے بعد تنگ آکر سابق خاتون ماڈل الزبتھ ہاڈ نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی  لی ہے۔

سابق خاتون ماڈل ایلزبتھ ہاڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی کا فیصلہ مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتوں کے بعد کیا۔ ایلزبتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آٹھ سال کے دوران چھ مقامات پر مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتیں کیں جو ایک سانحہ ہے۔

49 سالہ سابق ماڈل کے 80 کی دہائی میں نامور گالفر سیوی بالسٹورس اور مشہور ریسنگ ڈرائیور جیمز ہنٹ کے ساتھ بھی تعلقات رہ چکے ہیں۔ ایلزبتھ ہاڈ نے اپنے 6 سالہ پالتو کتے لوگن کے ساتھ شادی کے لیے کیتھولک چرچ سے رابطہ کیا۔ سابق ماڈل گرل نے 20 دیگر افراد کے سامنے کتے کے ساتھ شادی کی رسم ادا کی ۔ شادی کے موقع پر الزبتھ ہاڈ نے خود انگوٹھی پہن رکھی تھی جب کہ لوگن ویس (کتا) نے کوٹ، ٹائی اور ٹاپ ہیٹ پہن رکھا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).