شیریں مزاری نے سندھ میں انسانی حقوق کے فوکل پرسن افتخار لنڈ کو عہدے سے ہٹا دیا


وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سندھ میں انسانی حقوق کے فوکل پرسن افتخار احمد خان لنڈ کو تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان پر الزام ثابت ہو گیا ہے کہ انہوں نے گھوٹکی میں اپنے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے افتخار لنڈ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں 29 جولائی یعنی آج کی تاریخ درج ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ نئے شواہد سامنے آنے کے بعد سندھ میں فوکل پرسن افتخار احمد خان فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما افتخار احمد خان کی تعیناتی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اپنے ملازموں کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کرتے رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ پیغام درج کر تے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ”میں اس سے قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر بھی اپنے پچھتاوے کا اظہار کرنا چاہتی ہوں“۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).