اگست میں پٹرول مزید مہنگا ہو جائے گا


اطلاعات کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 15 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اضافی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور کر لیا گیا تو اس کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا ۔

Facebook Comments HS