سرعام مشت زنی کر کے لاہور میں راہگیر خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار


لاہور میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ سرعام مشت زنی کر کے راہگیر خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔ گزشتہ دنوں ایک کاتون نے اس کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر تفصیل شیئر کی تھی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ یہ شخص ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب جوڈیشل کالونی کے گیٹ نمبر 5 پر باقاعدگی سے موٹر سائیکل کے ہمراہ کھڑا ہوتا ہے اور راہ چلتی خواتین کو دیکھ کر نہ صرف سرعام مشت زنی کرتا ہے بلکہ اکا دکا خاتون کو چھو کر بھی ہراساں کرتا ہے۔

اس اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق لاہور میں گزشتہ ایک مہینے میں اس نوعیت کا تیسرا واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).