پریانکا چوپڑا اور نک جونس ابھی بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کے بعد اب ان کے مداح اس خوبرو جوڑے کے آئندہ ارادوں کے متعلق تجسس میں ہیں۔

’انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ‘ کے مطابق پریانکا اور نک جونس کو بچہ پیدا کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے اور وہ ابھی یہ دباﺅ سر پر لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ”پریانکا اور نک فی الحال اپنی شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اپنے کام میں بہت مصروف ہیں۔ نک جونس اور ان کے بھائی نے بہت عرصے بعد دوبارہ ایک ساتھ پرفارم کرنا شروع کیا ہے اور وہ آئے دن ٹور پر ہوتے ہیں۔

دوسری طرف پریانکا بھی اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں بے حد مصروف ہے۔ دونوں فی الحال اپنے کام پر توجہ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا 2016ء کے بعد پہلی بار ایک بالی ووڈ فلم میں بھی کام کر رہی ہے جس کا نام ’دی سکائی از پنک‘ (The sky is pink)ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •