ملائیکہ اروڑہ سے علیحدگی کے بعد ارباز خان  کو 22 سال چھوٹی گرل فرینڈ مل گئی


بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے 1998 میں ملائیکہ اروڑہ سے شادی کی تھی۔ شادی کے 19 برس بعد ان دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ دونوں کے درمیان 11 مئی 2017 کو طلاق ہوئی تھی۔ اس طلاق سے بالی ووڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچ گیا تھا

تقریبا ایک سال تک دونوں نے اس ٹوٹے ہوئے رشتہ پر کوئی بات نہیں کی ، لیکن کچھ وقت پہلے ہی اپنے اس رشتہ کے ٹوٹنے اور پھر زندگی میں آگے بڑھ جانے پر ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان باتیں کرتے ہوئے نظر آئے ۔

ارباز نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک نظر آ رہا تھا، مگر ایسا بالکل بھی نہیں تھا ۔ ہمارے درمیان چیزیں ٹھیک نہیں ہورہی تھیں۔ ویسے اس میں کچھ غلط بھی نہیں ہے کیونکہ اگر دو لوگ اپنی زندگی کو اپنے اپنے طریقہ سے جیتا چاہتے ہیں تو اس میں حرج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لئے کافی مشکل تھا اور ہم نے کافی سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ۔

ملائیکہ اروڑہ نے بھی ایک شو میں کہا کہ اس شادی میں میں اور ارباز دونوں ہی خوش نہیں تھے اور اس کا اثر گھر کے دیگر افراد پر بھی پڑ رہا تھا ۔

اب طلاق کے دو سال بعد دونوں ہی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ ایک طرف ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور میں تعلق قائم ہو چکا ہے۔ دوسری طرف ارباز خان کی زندگی میں اٹلی کی مشہور ماڈل جارجیا اینڈریانی داخل ہوگئی ہیں ۔ دونوں کئی مواقع پر ساتھ دیکھے جاتے ہیں ۔ ایک چیٹ شو پر ارباز خان خود سے 22 سال چھوٹی جارجیا سے اپنے تعلق کی بات قبول بھی کر چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).