وفاقی وزیر علی محمد خان نے دہلی کے لال قلعے پر اسلام کا پرچم لہرانے کا اعلان کر دیا


وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ جو جنگ نریندرا مودی نے شروع کی ہے اس سے کشمیر پاکستان کاحصہ بنے گا، سری نگر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا اور دہلی کے لال قلعے پر اسلام کا پرچم لہرائے گا۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہم اور کشمیر ی ایک ہی ہیں۔ جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ خالی زمین پر سو رہے ہیں، ان کو چادر نہیں دی جا رہی، علی گیلانی بھی نظر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت بہت جذباتی ہے۔ اپوزیشن اور حکومت میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ غزوہ ہند کے بارے میں حضور ﷺ کی حدیث موجود ہے۔ نریندرا مودی مسلمانوں کا قاتل ہے، اس لئے باتوں کی بجائے عملی اقدامات زیادہ سامنے آنے چاہییں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).