اداکارہ وینا ملک کی طرف سے آنجہانی سشما سوراج کے بارے میں نازیبا ٹویٹ پر منفی ردعمل


سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ایک نامناسب ٹویٹ کیا جس پر پاکستان اور بھارت یکساں طور پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

وینا ملک نے لکھا ہے R.I.H اور اس کے ساتھ شعلوں کی ایموجی بنائی ہے۔

R.I.H کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جنت میں جائیے اور اس کا ایک دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جہنم میں جاؤ۔ تاہم وینا ملک نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک آگ کا ایموجی بھی بنایا ہے جس سے تاثر ملتا ہے کہ انہوں نے H  سےHell   کی طرف اشارہ کیا ہے۔ عام طور پر کسی کے انتقال پر انگریزی مخفف R.I.P استعمال کیا جاتا ہے۔

بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج چھ اگست کی رات انتقال کر گئی تھیں۔ انہیں عام طور پر ایک رحم دل اور روادار رہنما کے طور پر جانا جاتا تھا۔

ان کے مداح خاص طور پر بتا رہے ہیں کہ ستمبر 2016 میں اڑی میں دہشت گردی کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بہت بڑھ گئی تھی۔ اتفاق سے اس وقت پاکستان کی 19 طالبات گلوبل یوتھ امن فیسٹول مین شرکت کے لئے بھارت ریاست ہریانہ کے صدر مقام چندی گڑھ میں تھیں۔ خڈشہ تھا کہ دونوں ملکوں میں کشیدہ ھالات کے باعث یہ بچیاں بھارت مین محسور ہو کر رہ جائیں گی۔ اس موقع پر پاکستانی وفد مین شامل ایک لڑکی عالیہ حریر نے سشما سوراج کے نام ایک ٹویٹ ارسال کیا۔

سشما سوراج نے فوراً جواب دیا کہ “عالیہ، میں آپ کی خیریت کے لئے فکرمند ہوں کیونکہ بیٹیاں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

عالیہ حریر نے اکتوبر 2016 کی ابتدائی تاریخوں میں تمام ساتھیوں سمیت بخیریت پاکستان پہنچنے کے بعد سشما سوراج کے نام شکرگزاری کا ایک جذباتی ٹویٹ بھی کیا تھا۔

مزید بران بھارت مین جگر کی تبدیلی اوت چھوٹے بچوں کے لئے صحت کی بہتر سہولتوں کے حوالے سے جب بھی کسی بچے کے والدین نے سشما سوراج سے رابطہ کیا، انہیں آمد و رفت کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

اداکارہ وینا ملک  نے بھارتی ٹیلی ویژن کی سیریز بگ باس میں کام کر کے شہرت پائی تھی۔ ان سب حوالوں سے ان کی دل آزاری والی ٹویٹ پر منفی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).