اداکارہ شمیٹا شیٹی بارش سے لطف اٹھانے نکلی تھیں لیکن ڈھیلی جینز سنبھالتی رہ گئیں


اداکارہ شمیٹا شیٹی بار بار ڈھیلی جینز ٹھیک کرتی نظر آئیں تو لوگوں نے نازیبا کمنٹ شروع کر دیے۔

حال ہی میں شمیتا شیٹی بارش میں آؤٹنگ کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ شمیتا شیٹی شلپا شیٹی کی بہن ہیں۔ اس دوران شمیتا نے گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور وہائٹ جینز پہنی ہوئی تھی۔ اس آؤٹ فٹ میں شمیتا کافی دلکش نظر آرہی تھیں لیکن ان کی جینز غالبا کچھ ڈھیلی تھی جسے وہ بار بار سنبھالنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ جیسے ہی شمیتا شیٹی کو میڈیا نے اس صورت حال میں دیکھا، سارے کیمرے ان کی طرف مڑ گئے۔

شمیٹا شیٹی کی جینز سنبھالتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر نظر آئیں تو لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹ دینا شروع کر دیے۔

ایک صارف نے لکھا ‘کیا پینٹ نیچے کھسک رہی ہے؟’ ایک اور مداح نئ جملہ کسا ‘کوئی پلیز انہیں بیلٹ لاکر دے دو، ان کی جینس گر جائے گی”۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).