ایشوریا رائے کی فرانسیسی صدر سے ملاقات
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے گزشتہ روز فرانسیس صدر فرانسسکو ہالینڈ سے ملاقات کی یہ ملاقات ایک خصوصی ظہرانے پر ہوئی اس موقع پر اداکارہ نے بنارسی ساڑھی پہن رکھی تھی۔بالی ووڈ اداکارہ نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کے موقع پر کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ہونیوالے تجربات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے جب ظہرانے میں شرکت کے لیے پہنچیں تو فرانسیسی صدر نے انکا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا جبکہ اداکارہ کو ان کی فلم انڈسٹری میں شاندار خدما ت کے اعتراف میں فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز نائٹ آف دی آرڈر آف ارٹس اینڈ کلچر سے نوازا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر سے ملاقا ت کرنیوالوں میں ڈیزائنر ریتو بیری اور منیش اروڑا بھی شامل تھے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
- اسلام آباد پولیس نوٹس جمع کروا کر زمان پارک سے روانہ - 05/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).