اداکارہ سنی لیونی کو بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جا رہا ہے


گوگل سرچ کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال اگست کے پہلے ہفتے تک سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی مشہور شخصیات مین اداکارہ سنی لیونی سب سے اوپر رہیں۔ واضھ رہے کہ مقبولیت کی اس دوڑ میں سنی لیونی نے وزیر اعظم نریندر مودی، سپر اسٹار سلمان خان، شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا اور کٹرینہ کیف جیسی شخصیات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پر اپنی جگہ بنائی ہے۔

گوگل ٹرینڈس اینالٹکس کے مطابق سنی کے بارے میں زیادہ تر سرچ ان کی پورن ویڈیو کے سلسلے میں کی گئیں۔ اس کے علاوہ ان کی بایو پک سیریز ‘کرن جیت کور: دا ان ٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی’ کو بھی لوگوں نے کافی زیادہ سرچ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سنی لیونی کے بارے میں سرچ ٹرینڈ سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں سب سے زیادہ شمال مشرق کی ریاستوں جیسے منی پور اور آسام میں سرچ کیا گیا۔

اس فہرست میں ٹاپ پر ہونے کی خبر ملنے پر سنی لیونی نے کہا کہ میری ٹیم نے مجھے اس بات کی اطلاع دی اور میں اس کا کریڈٹ اپنے مداحوں کو دینا چاہوں گی جو میرے لئے ہمیشہ کھڑے رہے ہیں۔ یہ ایک خصوصی احساس ہے۔

دراصل سوشل میڈیا پر اس فہرست کے آنے کے بعد یہ تنقید بھی کی جارہی ہے کہ ملک میں سیلاب اور دیگر مسائل کو بھلا کر لوگ سنی لیون کے ویڈیوز سرچ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ہندوستان میں سب سے زیاہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں سنی لیونی پہلے مقام پر رہی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).