کھانے پینے کی کون سی اشیا سے سیکس کی خواہش کم ہو جاتی ہے


دنیا بھر میں یہ عام شکایت ہے کہ عورت اور مرد کے رشتے میں جنسی تعلق میں دلچسپی کم یا زیادہ ہونے سے کرعلیحدگی تک نوبت آجاتی ہے۔ کئی بار ایک ساتھی کی پہل کاری پر پارٹنر “موڈ نہیں ہے” کہہ کرکنارہ کشی کر لیتا ہے۔ کبھی کبھار تو اسے معمول سمجھا جا سکتا ہے لیکن بار بار ایسا ہونا آپ کےتعلقات کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے پینے کی عادتوں کا بھی آپ کے رشتے پرگہرا اثر پڑتا ہے۔

چینی (شکر) کے استعمال سے لوگوں کی سیکس ڈرائیو کم ہوجاتی ہے۔ دراصل میٹھی اشیا کے استعمال سے جسم میں بلڈ شوگرکی سطح بڑھ جاتی ہے، جس سے آپ کی جنسی تعلقات میں دلچسپی کم ہو جاتی ہے۔ اگرچہ کچھ غذاؤں میں چینی کی مقدارکم ہوتی ہے لیکن سوڈا اور کولڈ ڈرنکس اس ضمن میں کافی نقصان دہ ہیں۔

پروسیسڈ فوڈ کےاستعمال سے بھی جنسی خواہش میں کمی آتی ہے۔ دراصل، کھانے کی پروسیسنگ کےدوران اس کی غذائیت سے متعلق اجزا تباہ ہو جاتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء میں وہ عناصر بھی شامل ہیں جو لوگوں میں جنسی سرگرمی کی خواہش بڑھاتے ہیں۔ بسکٹ، بریڈ اور کوکیز کو اس مین شامل سمجھنا چاہیے۔

مسالے دار اور بہت زیادہ روغنی کھانے سے بھی سیکس ڈرائیو پر برا اثر پڑتا ہے۔ دراصل مسالوں اور تیل کے استعمال سے جنسی اعضاء سے ایک عجیب سی بخوشبو آتی ہے۔ اس لئے کھانے میں کافی، پیاز، لہسن اور اچار کا استعمال بھی کم کرنا چاہئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).