پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا میچ کل ہو گا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔
نیپئرکے میکلین پارک میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ علی الصبح 6 بجے شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں رہنے کے لئے کل ہونے والا میچ جیتنا لازم ہوگا تاہم نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے کل بارش کی پیشگوئی کی ہے اور غالب امکان ہے کہ میچ بارش سے متاثرہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد قومی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اورمیزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو 70 رنز سے شکست دی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).