ڈیل سٹین انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر


\"styen\"جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر ڈیل اسٹین کندھے کی تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔جنوبی افریقہ کے کوچ رسل ڈومینگو کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں ہیمسٹرنگ کا شکار ہونے والے فاسٹ باولر کائل ایبٹ پہلے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ مورنے مورکل اور کگیسو رابادا کو کچھ میچوں میں آرام دیا جائے گا۔
رسل ڈومینگو کا کہنا ہے کہ یہ کھلاڑی پانچوں میچ نہیں کھیلیں گے اور ہم ایک یا دو نئے باولرز کو آزمائیں گے۔ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ہندوستان کے خلاف بنگلور ٹیسٹ میں زخمی ہوکر باہر ہونے والے ورنن فلینڈر کی واپسی میں دو سے تین ہفتے لگیں گے۔
واضح رہے کہ سٹین انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی وجہ سے وہ بقیہ تین ٹیسٹ میچوں میں شرکت نہیں کر سکے تھے.موسیٰ جی نے اسٹین ے حوالے سے بتایا کہ ان کے تمام ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور ہم ان کا روایتی انداز میں علاج کر رہے ہیں کیونکہ وہ فاسٹ باولر ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ ہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹین کی حالیہ فٹنس مسائل سے ان کے کیریئر کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں اور ہم ان کی مکمل صحت یابی کے لیے پراعتماد ہیں، 6 سے 10 ہفتے میں وہ جب بھی فٹ ہوں گے تو اپنے انداز میں باولنگ کرتے نظر آئیں گے۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ کرکٹ سیریز کا آغاز 3 فروری کو بلوم فونٹین میں ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز میں میزبان پروٹیز کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments