زرین خان کیا واقعی سلمان خان سے شادی کی خواہش رکھتی ہیں؟


بھارتی اداکارہ زرین خان کا سلمان خان کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔ سلمان خان ہی انہیں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں لے کر آئے تھے۔ اس کے علاوہ زرین کی فٹنس ٹریننگ میں بھی سلمان نے کافی مدد کی تھی۔

زرین خان نے ایک انٹرویو میں اشارے کنائے میں سلمان کے لئے محبت طاہر کی ہے۔ اپنی یہ خواہش ظاہر کی ہے۔ انٹرویو میں زرین سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں اپنے بارے میں کوئی افواہ اڑانی ہو تو وہ کیا ہو گی۔ اس پر زرین نے بڑا ہی دلچسپ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سلمان اور ان کی (زرین) شادی کی افواہ اڑے۔

زرین کا جواب تھا’’ ایک مزیدار افواہ جو میں اپنے بارے میں اڑانا چاہوں گی وہ یہ ہو گی کہ سلمان خان مجھ سے شادی کر رہے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ زرین خان کی شکل کترینہ کیف سے ملتی جلتی ہے چنانچہ کئی بار یہ افواہیں اڑی تھیں کہ کترینہ کیف سے بریک اپ کے بعد سلمان نے زرین کو ڈیٹ کیا۔ لیکن ان خبروں کی کبھی تصدیق نہیں ہو سکی۔ البتہ پیشہ وارانہ طور پر سلمان نے زرین کی کافی مدد کی۔ انہوں نے فلم ’ ویر‘ سے زرین کو بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).