ندیم افضل چن نے وزیر اعظم سے اختلاف پر استعفیٰ دیا: ذرائع  


باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے تحریک انصاف میں مناسب مقام نہ ملنے پر اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے ایک سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ندیم افضل چن ایک وضع دار اور سنجیدہ سیاستدان ہیں۔ انہوں نے نچلے درجے سے سیاست شروع کی تھی۔ جب وہ پی ٹی آئی میں آئے تو انہیں وزیراعظم عمران خان سے گلہ تھا کہ انہیں ان کا صحیح مقام نہیں دیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے دو تین دفعہ وزیراعظم عمران خان کے موقف سے اختلاف بھی کیا۔ عام طور پر ہماری سیاست میں اعلیٰ قیادت یہ برداشت نہیں کرتی کہ ان کی رائے سے اختلاف کیا جائے۔

ندیم افضل چن کو یہ گلہ بھی تھا کہ اہم میٹنگز کے بعد انہیں پریس کانفرنس نہیں کرنے دی جاتی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بھی انہیں میڈیا سے گفتگو کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس کے علاوہ فوری وجہ یہ بنی کہ ندیم افضل چن کا نعیم الحق سے جھگڑا بھی ہوا جس پر انہوں نے عمران خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).