نرگس فاخری بھارت میں کسی جنسی مزاحیہ فلم میں کام کرنا نہیں چاہتیں؟


بالی وڈ اداکارہ نرگس فاخری کا کہنا ہے کہ وہ ایڈلٹ کامیڈی فلم میں کام کرنے پر خود کو غیر مطمئن محسوس کریں گی۔ نرگس نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم راک سٹار سے کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے وہ بالی وڈ میں ایڈلٹ یا جنسی مزاحیہ فلمیں نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی فلمیں میں صرف امریکہ میں کر سکتی ہوں، یہاں نہیں۔ کیوں کہ میں نے ابھی تک کوئی ہندی اڈلٹ کامیڈی فلم نہیں دیکھی ہے۔ رواں سال فروری میں نرگس فخری کی فلم اماوس ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں نرگس کے علاوہ ساچن جوشی، اور مونا سنگھ شامل تھے۔ نرگس کی یہ ہارر فلم ملے جلے کاروباری نتائج دے پائی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).