سوناکشی سنہا کو فلم میں کسنگ سین کرنا پسند نہیں


بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں میں بوسے کے مناظر نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ سوناکشی ابھی تک کسی فلم میں کسنگ سین کرتی نظر نہیں آئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پردے پر کس نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا متنازع معملات کے لئے مشہور رہی ہیں۔ ان کے بارے میں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی ماں پونم سنہا کی حقیقی بیٹی نہیں بلکہ وہ اپنے پاب شتروگھن سنہا اور اداکارہ رینا رائے کی ناجائز بیٹی ہیں ۔ فلموں میں آتے ہی فلمی شائقین نے سوناکشی سنہا کے نین نقش کو کسی اور سے تعبیر کیا تھا۔ کہا گیا تھا کہ اس کے نین نقش اپنی ماں سے زیادہ ماضی کی اداکارہ رینا رائے سے ملتی ہیں .

دراصل بہت پہلے رینا رائے اور شتروگھن سہنا کا آفیئر بھی رہا تھا۔ جو تقریباً ایک سال تک چلتا رہا۔ اس کے بعد 1980 میں شتروگھن نے پونم سنہا سے شادی کرلی تاہم شادی کے بعد رینا رائے اور شتروگھن کا آفیئر بھی چلتا رہا تھا، جس کا ان دونوں نے اعتراف بھی کیاتھا . رینا رائے نے ان افواہوں کی تردید کر دی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).