کامران شاہد مجھ سے زیادہ شوقین مزاج ہیں: نبیل گبول


پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ایسی فرمائش کر دی جسے سن کر نجی ٹی وی کے اینکر کامران شاہد بھی شرمسار ہو گئے۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“میں فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر ہاوس مری نجی طور پر لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، اگر آپ جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ یہ بات سن کر نبیل گبول اور پروگرام کے میزبان کامران شاہد مسکرانے لگے۔ نبیل گبول نے جواب دیا، مجھے اور کامران شاہد کو جانے کی اجازت دے دیں، ہم چلے جائیں گے۔

اس پر کامران شاہد نے مسکراتے ہوئے نبیل گبول سے کہا کہ آپ اور میں اکیلے جا کر کیا کریں گے؟۔فواد چوہدری نے بھی نبیل گبول سے کہا کہ آپ کامران شاہد کو رہنے دیں ،اکیلے جائیں۔ جس پر کامران شاہد نے فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیا لیکن نبیل گبول نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کامران کو کیوں رہنے دیں، مجھ سے زیادہ شوقین مزاج تو کامران شاہد ہیں۔ یہ بات سن کامران شاہد مسکراتے ہوئے کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).