شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ایڈلٹ فلم آفر کرو گے؟ شرلن چوپڑا کا رام گوپال ورما سے سوال


اداکارہ شرلن چوپڑا اپنی بے باکی کی لئے جانی جاتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں شرلن چوپڑا نے بولڈ فلمیں بنانے کی شہرت رکھنے والے بھارتی ہدایت کار رام گوپال ورما کو ایک ایسا چہلنج دیا جو بھارتی فلم انڈسٹری کے دوہرے معیارات کا پردہ چاک کرتا ہے۔

اس انٹرویو میں شرلن چوپڑا نے بتایا کہ بڑے اداکاروں کے بچوں اور ذاتی محنت کی بنیاد پر جدوجہد کر کے آگے آنے والی اداکاراوں کے درمیان بھارتی فلم انڈسٹری میں کیسے فرق کیا جاتا ہے۔

اداکارہ شرلن چوپڑا گزشتہ کچھ دنوں سے مشہور ڈائریکٹر رام گوپال ورما کے بارے مین ایک بیان کی بنیاد پر تنازعات کی زد میں ہیں۔ شرلن چوپڑا کا الزام ہے کہ رام گوپال ورما سے انہوں نے فلم میں کام مانگا تو انہیں رام گوپال ورما نے ایڈلٹ فلم آفر کی۔ شرلن چوپڑا کا کہنا ہے کہ اگر رام گوپال ورما کو شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اپنے ٹیلی فون سے میسیج کر کے فلم میں کام مانگتی تو کیا رام گوپال ورما انہیں ایڈلٹ فلم مین کام کرنے کی پیش کش کرنے کا حوصلہ رکھتے۔ شرلن چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ رام گوپال ورما نے سہانا خان کو ایڈلٹ فلم کی بجائے کسی بہت معیاری فلم کا اسکرپٹ آفر کیا ہوتا۔

شرلن چوپڑا کے اس بیان سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ایڈلٹ موضوعات کو آرٹ اور سماجی خرابیاں بے نقاب کرنے والے جیسے بھی خوبصورت نام کیوں نہ دیے جائیں، حتمی تجزیے مین ایسی فلمیں نوآموز اداکاراؤں کے جنسی استحصال کے سوا کوئی معنی نہیں رکھتیں۔

اداکارہ شرلن چوپڑا نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ صرف ایک رام گوپال ورما ہی نہیں بلکہ انڈسٹری کے کئی انٹرٹینمنٹ صحافی اور ٹیلنٹ ایجنسیوں کے مینیجر انہیں ایک رات کمپرومائز کرنے کی کھلی پیش کش کر چکے ہیں۔ شرلن کہتی ہیں کہ کئی لوگ تو ایسے تھے جو مجھ سے پوچھتے تھے کہ آپ کی چھاتیاں اصلی ہیں کیا؟

شرلن چوپڑا نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں کافی کچھ جھیلنا پڑا ہے، تب جا کر انہوں نے اداکاری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).