تیل کی گرتی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا: وزیر پٹرولیم
باکری پٹرولیم کی جانب سے منعقد کردہ تقریب میں وزیر پٹرولیم خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خام تیل کی گرتی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کا واحدحل گیس کی درآمدات ہے۔ قطر سے امپورٹ ہونے والی ایل این جی کے دام مقامی سوئی گیس سے بھی کم ہونگے۔ روس کی معاونت سے کراچی تا لاہور گیس پائپ لائین بچھانے کا کام بھی رواں سال کے وسط تک شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر تیل مصنوعات کی ٹریڈنگ سے وابستہ باقری حکام کا کہنا تھا کہ کاروبار کی وسعت کو دیکھتے ہوئے کمپنی 2017 میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ بھی کرا دے گی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).