میں کشمیر ہوں


4 اگست کی شام، کشمیر میں ایک لمبی سیاہ رات کی خبر لائی۔ دہلی سرکار طاقت کے نشے میں چور، بدمست ہاتھی کی مانند سرسبز وادی۔ شام ڈھلتے ڈھلتے وادی کشمیر میں بھارتی مقبوضہ افواج کے بوٹوں کی چاپ ہر طرف سنائی دے رہی تھی۔ باہر سے آئے سیاحوں اور امرناتھ  پر آئے یاتریوں کو وادی سے نکالا جا رہا تھا۔ گلیوں بازاروں میں تو جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔ ہر طرف بوٹوں کی چاپ کے سوا کچھ سنائی نہ دیتا تھا۔ آج تک کسی نے ایسا کچھ نہ دیکھا تھا۔ ہر طرف خاموشی تھی، جو کہ کسی بڑے طوفان کا پتہ دیتی تھی۔

رات تک کشمیر میں مکمل طور پر کرفیو نافذ ہو چکا تھا۔ تمام حریت رہنما تو پہلے ہی گرفتار تھے۔ بھارت پسند اور سابقہ وزرائے اعلی بھی نظر بند کیے جا چکے تھے۔ کشمیری جان چکے تھے کہ یہ سب کسی بڑے پیمانے پر خون کی ہولی کھیلنے کا پیش خیمہ ہے۔ وادی میں مکمل طور پر خوف پھیل چکا تھا۔ آدھی رات تک وادی کو باہر کی دنیا سے مکمل طور پر منقطع کیا جا چکا تھا۔

اب حالات کچھ یوں ہیں کہ وادی کا بیرونی دنیا سے مکمل طور پر رابطہ منقطع ہے۔ کچھ تصاویر اور ویڈیو کسی نہ کسی طرح خبر کا حصّہ بننے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ بھارتی افواج آر ایس ایس کے نظریات پر عمل کرتے ہوے مسلم کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ آتنگ واد کے خلاف آپریشن کے نام پر معصوم کشمیری جوانوں کا قتل عام پچھلے سترہ روز سے جاری ہے۔ کشمیری لڑکیوں کو گھروں سے اٹھا کر فوجی بیرکوں میں لے جایا جا رہا ہے۔ اسلام کی عزتوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ہماری حکومت خالی زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم آپ کے سفیر ہیں۔ کشمیریوں کو اس وقت ہمارے الفاظ اور بیانات کی قطعی ضرورت نہیں اور نہ ہی وہ ہم سے اس کی توقع کر رہے تھے۔ یہ وقت ہے کہ ہم ان کی حقیقی معنوں میں مدد کریں۔ اپنے ہاتھوں سے کشمیر میں ہوتا ہوا ظلم روکیں۔ مودی کے شیطانی عزائم کو اپنی دلیری اور جوانمردی سے خاک میں ملا دیں۔ ابھی لوہا گرم ہے اور یہی وقت ہے ہتھوڑا چلانے کا۔ بعد میں آیا ہوا غصہ اور تھپڑ اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔

عمران نجیب بٹ
Latest posts by عمران نجیب بٹ (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).