فہد مصطفی سے شادی کرنا چاہوں گی اور ہمایوں سعید کو بوائے فرینڈ بناؤں گی: مہوش حیات


پاکستانی اداکارہ مہوش حیات آج کل اپنے انٹرویوز اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں جگہ بنا رہی ہیں۔ مہوش حیات حال ہی میں اداکار علی سلیم کی ویب سیریز ’بیگم از بیک‘ کا حصہ بنیں۔ اس دوران علی سلیم نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ وہ انڈسٹری کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں لیکن اگر انہیں ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کے درمیان شوہر اور بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے کیا بنائیں گی ۔

اس پر اداکارہ نے پہلے تو ہچکچاتے ہوئے کہا کہ انہیں دونوں ہی اداکار پسند ہیں اور ان کے بے حد اچھے دوست بھی ہیں لیکن پھر مہوش حیات نے کہا کہ وہ فہد مصطفی سے شادی کرنا چاہیں گی جبکہ ہمایوں سعید بوائے فرینڈ کے روپ میں ٹھیک رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).