سعودی عرب نے 51 ممالک کے لئے ای ویزہ کا اعلان کر دیا: پاکستان کا نام شامل نہیں


سعودی عرب کے ای ویزہ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔ سعودی عرب نے 51 ممالک کے لئے ای ویزہ کا اعلان کر دیا، ویزہ ہولڈر شہری ملک کے کسی بھی حصہ میں جانے کا اہل ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے 51 ممالک کیلئے ای ویزہ کا اعلان کی اہے لیکن ان ممالک میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ویزٹ ای ویزہ 18 سال سے زائد عمر سیاحوں کو جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھی چند ماہ قبل ای ویزہ کا اجراء کیا گیا تھا۔ پاکستان نے170 ممالک کو ای ویزہ جبکہ 50 ممالک کو موقع پر ویزہ دینے کا عمل شروع کیا ہے۔ پاکستان نے ان ممالک میں سعودی عرب کو سرفہرست رکھا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).