عمران خان نے آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیاسی اتھل پتھل کا دائرہ بیوروکریسی کو بھی اپنی لپیٹ میں لینے کو ہے۔ وزیر اعظم کے قریبی کردار عون چوہدری کو وزیر اعلیٰ کی مشاورت کے منصب سے برطرف کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے ترجمان شہباز گل استعفیٰ دے چکے ہیں اور اب اطلاعات مل رہی ہیں کہ پولیس کے محکمے میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی

وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب عارف نواز کی جگہ آئی جی بلوچستان محسن بٹ کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش ہیں جس کی وجہ سے یہ تبدیلی عنقریب متوقع ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).