بشریٰ مانیکا نے عمران خان کو اپنی بہن اور پھر اپنی بیٹی سے شادی کرانے کی پیشکش کی تھی: آتش تاثیر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر شہید کے صاحبزادے آتش تاثیر نے وینٹی فیئر میں ایک طویل اور چونکا دینے والے آرٹیکل میں وزیر اعظم عمران خان کی خاتون اول بشریٰ مانیکا سے شادی سے متعلق حیران کن انکشافات کئے ہیں۔ آتش تاثیر نے عمران خان کی تیسری اہلیہ اور ان کے وزیراعظم بننے میں اہم کردار ادا کرنے والی بشریٰ بی بی سے متعلق لکھا کہ 20 سال سے عمران خان اپنے دوستوں اور خیرخواہوں کو بتا رہے تھے کہ ’’اگلی بار جب آپ پاکستان آؤں گا تو میں وزیراعظم ہوں گا‘‘۔ لیکن اس دوران چار انتخابات آئے اور چلے گئے۔ عمران خان کی دو شادیاں ناکام ہوئیں لیکن وزیر اعظم بننے کی خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی تھی۔ اس کے بعد بشریٰ مانیکا نے ایک خواب دیکھا۔

آتش تاثیر لکھتے ہیں کہ مشہور ٹی وی سیریز ”گیم آف تھرونز ” کے کردار اسٹینس براتھیون کی طرح عمران خان نے حقیقی زندگی میں روحانی رہنمائی کے لیے میلاسینڈر (ریڈ ویمن) یعنی پنکی کی جانب دیکھنا شروع کردیا تھا۔

بشریٰ بی بی کے خواب میں آنے والی آواز واضح تھی۔ اگرعمران خان وزیراعظم بننا چاہتے تھے تو یہ ضروری تھا کہ ان کی شادی درست خاتون سے ہو یعنی جس کا تعلق مانیکا خاندان سے ہو۔ آتش تاثیر کے مطابق بشریٰ مانیکا نے پہلے عمران خان کو اپنی بہن سے شادی کروانے کی پیشکش کی جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی اپنی بیٹی سے شادی کروانے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن خان نے پس وپیش سے کام لیا۔

پھر بشریٰ مانیکا نے دوبارہ خواب دیکھا، اس بار یہ واضح تھا کہ عمران خان کو جس بیوی کی ضرورت تھی وہ ایک شادی شدہ خاتون اور 5 بچوں کی ماں بشریٰ مانیکا تھی۔ گویا بشریٰ مانیکا کو اب وہی چاہیے تھا جو کبھی ہرعورت چاہتی تھی۔ انہیں عمران خان چاہئیے تھا۔ عمران خان نے کبھی بشریٰ مانیکا پر نظر نہیں رکھی تھی کیونکہ وہ اپنے مریدوں سے پردے میں رہ کر بات کرتی تھیں۔

لیکن اب کی بارعمران خان راضی ہو گئے۔ ستارے منسلک ہوئے اور بشریٰ بی بی کے شوہر، جو کہ ایک کسٹم آفیسر ہیں، عمران خان کو اپنے روحانی خاندان کا مرید قرار دیتے ہوئے بشریٰ کو طلاق دینے پر راضی ہو گئے۔ جس کے بعد فروری 2018ء میں ایک نجی تقریب میں عمران خان کی شادی ہوگئی اور 6 ماہ بعد وہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

آتش تاثیر نے اپنے آرٹیکل میں دعویٰ کیا کہ کراچی میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی ایک سینیئر شخصیت نے مجھے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بشریٰ بی بی کے قبضے میں دو جن تھے اور غیب بینی کے اس علم کا معاوضہ پکے ہوئے گوشت کے بڑے بڑے ٹکڑے تھے جو وہ جنوں کو کھلاتی تھیں۔

وینٹی فیئر کا مضمون پڑھنے کے لئے ذیل کے لنک پر کلک کیجئے

https://www.vanityfair.com/news/2019/09/the-once-and-future-imran-khan

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •