میڈیا منڈی کے بھاؤ۔ کون سی ویب سائٹ زیادہ پڑھی جاتی ہے؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پچھلے دو ہفتے میں میڈیا منڈی کے بھاؤ میں بہت حد تک استحکام رہا۔ ویور شپ کے حساب سے ویب سائٹ رینکنگ جاری کرنے والے سب سے معتبر ادارے الیکسا کے مطابق ”ہم سب“ کی پاکستان میں پوزیشن میں 22 درجے کی بہتری آئی ہے۔ ہم نے کالمز اور بلاگز کے حساب سے اہم سمجھی جانے والی چند سائٹس کی رینکنگ پیش کی ہے۔

ایکسپریس کی رینکنگ ایک درجے گر کر 18 سے 19 ہو گئی ہے۔ جنگ کی 24 پر مستحکم رہی ہے۔ روزنامہ پاکستان کی 35 سے گر کر 39 ہو گئی ہے۔ ڈان اردو کی 54 سے بہتر ہو کر 50 ہو گئی ہے۔ روزنامہ دنیا کی 83 پر برقرار رہی ہے۔ ”ہم سب“ کی 198 سے بہتر ہو کر 176 ہو گئی ہے۔ نوائے وقت کی 212 سے بڑھ کر 211 ہو گئی ہے، امت کی 217 سے گر کر 222 ہو گئی ہے، انڈی پینڈنٹ کی 1761 سے بہتر ہو کر 1402 ہوئی ہے اور اردو نیوز کی 3111 سے بہتر ہو کر 2875۔

رینکنگ 2500 سے زیادہ ہو تو ایک دن کے ویوز ہی اس کی پوزیشن میں بہت زیادہ فرق ڈال دیتے ہیں۔ 1000 سے نیچے آئے تو پھر اس میں ایک دن کے ویوز بمشکل دس پوائنٹ کا فرق ڈالتے ہیں۔ جبکہ 200 سے نیچے رینکنگ میں 5 پوائنٹس کا فرق بھی بہت زیادہ کاؤنٹ کرتا ہے۔

الیکسا کی اس رینکنگ میں پاکستان میں دیکھی جانے والی تمام ویب سائٹس شامل ہوتی ہیں جن میں گوگل پہلے نمبر پر، یوٹیوب دوسرے نمبر پر، گوگل پاکستان تیسرے نمبر پر، فیس بک چوتھے نمبر پر اور اردو پوائنٹ پانچویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی بلاگز کی دنیا میں پہلے نمبر پر دلیل ہے جس کی پوزیشن 4504 سے گر کر 6192 ہو گئی ہے، دوسرے نمبر پر پاکستان 24 کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور وہ 11409 سے بڑھ کر 10861 پر آ گیا ہے، تیسرے نمبر پر مکالمہ ہے جو 21202 سے مزید گر کر 21760 پر آ چکا ہے، چوتھے نمبر پر دانش کی پوزیشن 24556 سے بہتر ہو کر 22426 پر آ چکی ہے اور پانچویں نمبر پر دنیا پاکستان 25649 سے گر کر 30837 پر آ چکا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •