ڈونلڈ ٹرمپ ہیوسٹن (امریکا) میں نریندر مودی کی ریلی میں شرکت کریں گے: بھارتی میڈیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیوسٹن میں بھارتی نژاد امریکی شہریوں کی ریلی میں مودی کی خصوصی دعوت پر شرکت کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ ایک روز قبل تک کشمیر کے معاملے پر مدد، ثالثی یا مداخلت کی باتیں کررہے تھے تاہم اب وہ مودی کی اس ریلی میں ان کی خصوصی دعوت پر اچانک شریک ہوسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اور ٹرمپ کے باہمی سیاسی تعاون کے لئے اسٹیج تیار ہے۔ یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ 22 ستمبر کو انڈین امریکن کی سمٹ میں امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مودی کی ریلی میں ٹرمپ کی شرکت کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).