جہلم کے قریب ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کی کوشش
صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں ڈومیلی موڑ کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک مشتبہ شخص نے خود کو دھماکے سے اڑالیا.پولیس ذرائع کے مطابق ایک شہری نے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک \’مشتبہ شخص\’ ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کررہا ہے.جب پولیس موقع پر پہنچی تو مذکورہ شخص سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ا±س نے خود کو دھماکے سے اڑالیا.
پولیس کے مطابق مشتبہ دہشت گرد کے پاس سے ایک دستی بم اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے.واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا.
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).