نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا


نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ہوٹل ، پٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے نام پر بنائے ہیں ۔ اس کے علاوہ خورشید شاہ پر کوآپریٹوسوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنسٹی پلاٹ غیرقانونی طور پر اپنے نام کرانے کاالزام بھی ہے۔ خورشید شاہ کے خلاف سات اگست کو تحقیقات کا آغاز ہوا تھا ۔ خورشید شاہ کو راہداری ریمانڈ لے کر سکھر منتقل کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).